Sohaib Mugheera Siddiqui Urdu Shayari | Nazm Raigaani 2 | Sad Poetry Status



Sohaib Mugheera Siddiqui, Young Urdu Poet from Lahore Pakistan hugly famous for his beautiful nazm ” Raaigaani “, narrating his another master piece ” Raigaani 2 “. Sohaib Mugheera Siddiqui Urdu Heart Touching Shayari Sad Poetry Status video presented by Bazm e Rekhta.

Poet : Sohaib Mugheera Siddiqui! صہیب مغیرہ صدیقی सोहैब मुग़ीरा सिद्दीक़ी

Like, Comment and SUBSCRIBE for More Poetic Videos! https://bit.ly/2UbLiHy

Facebook : https://bit.ly/2T83IYG
Twitter : https://bit.ly/2U6t4X9
Instagram : https://bit.ly/2MlWD4p
TikTok : https://bit.ly/3ceVfPU

رائیگانی 2

جو بات گنتی کے کچھ دنوں سے شروع ہوئی تھی
وہ سالہا سال تک چلی ہے
کئی زمانوں میں بٹ گئی ہے
میں ان زمانوں میں لمحہ لمحہ تمہاری نظروں کے بن رہا ہوں
میں اب تلک بھی تمہارے جانے کا باقی نقصان گن رہا ہوں
مجھے زمانہ یہ کہہ رہا تھا کہ ”رائیگانی” مبالغہ ہے
”بھلا تمہاری جدائی کا دکھ زماں مکاں کو ہلا رہا ہے؟؟
بھلا ریلیٹیویٹی کی سائنس کسی کے مڑنے سے منسلک ہے؟؟”
انہیں بتاؤ۔۔۔
تمہارے جانے کا دکھ اٹھا کر
فقط اکیلا وہ میں نہیں تھا جو ذرہ ذرہ بکھر گیا تھا
تمہارے جانے کے کچھ دنوں میں ہمارا ہاکنگ بھی مرگیا تھا
اور اس کی تھیوری کے کالے گڑھے، جنہیں ہمیشہ تمہاری آنکھوں میں دیکھنا تھا،
وہ میرے چہرے پہ پڑ گئے ہیں
وہ میری آنکھوں میں گڑ گئے ہیں
تمہارے جانے کے بعد سب کچھ ہی ایک اسی کے زاویے پر پلٹ گیا ہے
کہ میرا ہونا تمہارے ہونے سے منسلک تھا
تمہاری آنکھوں کی روشنی تھی تو میں بھی دنیا میں ہو رہا تھا
تمہارے لہجے کے سُر ملے تھے تو میں بنا تھا
تمہارے ہاتھوں کا لمس ہاتھوں کو مل رہا تھا
تو دیکھتا تھا
ہمارے ہاتھوں کے
ایٹموں کی دفع کی قوت
کشش میں کیسے بدل رہی ہے
پر اب تمہاری نظر کہیں ہے
تمہارا لہجہ بھی اب نہیں ہے
تو تم بتاؤ میں کس طریقے سے اپنی ہستی کو نیستی سے جدا کروں گا
میں دنگ آنکھوں سے ساری دنیا کو دیکھتا ہوں
اور اپنے ہونے کی کوئی علت تلاشتا ہوں
عجیب طرح کا بے نشاں بے مقام دکھ ہے
سمجھنے والے سمجھ گئے تھے یہ رائیگانی ہے
رائیگانی: تمام صدیوں کا خام دکھ ہے
میں اب حقیقت سمجھ رہا ہوں
”تمام دکھ تھا، تمام دکھ ہے”
تمہیں بتاؤں!
کسی کے ہونے کا کوئی مقصد کوئی معانی کہیں نہیں ہے
اگر تو نطشے نہیں مرا ہے تو اس سے پوچھو!
کہ کیا کریں گے زمیں پہ رہ کے
پلیں بڑھیں گے
بقاء کی خاطر لڑیں مریں گے
پھر اپنے جیسے کئی جنیں گے
اور اس جہاں سے نکل پڑیں گے
جنہیں جنیں گے وہ سب کے سب بھی یہی کریں گے
لڑیں مریں گے
پلیں بڑھیں گے
پھر ان کے بچے اور ان کے بچے اور ان کے بچے۔۔۔
یہ کیا تماشائے ہاؤ ہو ہے
یہ زندگی ہے تو آخ تھو ہے
اسی کراہت کے ساتھ کتنے زماں گزاروں؟
میں کس مروت میں رائیگانی کا دکھ گلے سے لگا کے رکھوں؟
تمہیں بتاوں کہ یہ اذیت بھی بے پناہ ہے ۔۔
میں ایسی حالت میں جس جگہ ۔۔۔
جتنے دن رہا ہوں
..میں اب تلک بھی تمھارے جانے کا باقی نقصان گن رہا ہوں

Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for “fair use” for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.
#Sohaib #Mugheera #Siddiqui #Urdu #Shayari #Nazm #Raigaani #Sad #Poetry #Status
Sohaib Mugheera Siddiqui Urdu Shayari | Nazm Raigaani 2 | Sad Poetry Status
#Sohaib #Mugheera #Siddiqui #Urdu #Shayari #Nazm #Raigaani #Sad #Poetry #Status
Shayari – Bazm e Zeeshan

Youtube